19 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56
چین: سابق سویت یونین کے بحری بیڑے پر ہوٹل قائم
چین نے سابق سویت سونین کے طیارہ بردار بحری بیڑے پر لگژری ہوٹل قائم کرلیا، چینی حکام کے مطابق کیف پر تھیم پارک کے بعد ہوٹل عوام کو تفریح کے مزید مواقع فراہم کریگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے یہ طیارہ بردار بحری بیڑہ کیف انیس سو چورانوے میں روس سے ڈیڑہ کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔ بیجنگ لانے کے بعد اس طیارے کے ایک حصے پرتھیم پارک قائم کردیا گیا ہے اور دوسرے حصے میں اب لگژری ہوٹل کھول دیا گیا ہے۔
چینی حکام کا کہناہے کہ ہوٹل کو آئندہ سال تک کمرشل بنیادوں چلایا جائیگا۔ اس ہوٹل کی خصوصیت ہے کہ ایک تو کو سمندر میں ہے۔ دوسرا یہ کہ اس کے ساتھ بحری بیڑے پر تھیم پارک بھی قائم ہے۔ سمندر کے شوقین۔ تھیم پارک کا دورہ کرنے کے بعد ہوٹل میں ٹہر کر ہوٹل سے ہی سمندر کا نظارہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بیڑے پر موجود جنگی جہاز اور دیگر عسکری سامان کو بھی دیکھ سکیں گے۔ تھیم پارک اور ہوٹل کی سہولت کے ساتھ پانی میں کشتیوں کا بھی بندو بست ہے۔ جہاں لوگ سرفنگ بھی کرسکتے ہیں۔