20 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:36
اچھی نیند کے لئے کس طرح سویا جائے
چندا کی نگری سے آجا ری نندیا۔ نیند، زندگی کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔لیکن ایک اچھی نیند کے لئے آپ کے سونے کی پوزیشن خاص اہمیت رکھتی ہے۔
نیند زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے، کچھ لوگ کم سوتے ہیں تو کچھ زیادہ لیکن اکثر لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ انہیں ٹھیک سے نیند نہیں آتی، اچھی نیند لینے کے لئے آپ کے سونے کی پوزیشن اہمیت رکھتی ہے۔۔ سونے کا سب سے اچھا طریقہ ہے کہ آپ اپنی پیٹھ کے بل سوئیں، اس طرح آپ کو سانس لینے میں آسانی رہے گی اور گردن اور کمر میں درد بھی نہیں ہوگا۔۔
کروٹ کے بل سونا بھی اچھی نیند کے لئے فائدہ مند ہے۔اس طرح آپ خراٹے کم لیتے ہیں اور آپ کی گردن میں درد بھی کم ہوتا ہے۔۔ کچھ لوگ اپنی ٹانگوں کو سمٹا کر سوتے ہیں ، حاملہ خواتین کے لئے تو سونے کا یہ طریقہ ٹھیک ہے دیگر کے لئے اس طرح نہ سونا ہی بہتر ہے۔ سونے کا سب سے برا طریقہ ہے الٹا یا پیٹ کے بل سونا،اس طرح سونے سے آپ کو سانس لینے میں مشکل ہوگی اور گردن میں درد بھی ہو جائے گا۔ تو آپ اپنے سونے کا طریقہ بدل کر ایک اچھی نیند کا مزہ لے سکتے ہیں۔