22 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:2
عیدالفطر پر 4 تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر اکتیس اگست سے تین ستمبر تک چار تعطیلات کا اعلان کردیا۔ عیدالفطر کی چار تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق اکتیس اگست سے تین ستمبر تک تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم چار ستمبر کو اتوار کی وجہ سے دفاتر پانچ ستمبر بروز پیر کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔