تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:28

مادام تساوٴ میوزیم میں فنکاروں کے مجسمے

لندن کے مادام تساوٴ میوزیم میں بالی ووڈ اداکاروں کے مومی مجسموں کو دیکھنے کے لیے شائقین کا ہجوم بڑھ گیا۔ مادام تساوٴ میوزیم میں بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں کے مومی مجسمے نصب کیے گئے ہیں جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، رہتک روشن اور ایشوریا رائے سرِ فہرست ہیں۔



شائقین کا کہنا ہے کہ میوزیم میں دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیلیبریٹس کے مجسمے بھی نصب کیے جانے چاہئیں۔ وزیٹرز کی دلچسپی دیکھتے ہوئے میوزیم میں دنیا کی مشہور شخصیات کے مزید مجسمے رکھے جا رہے ہیں۔



مادام تساوٴ میوزیم میں سچن ٹنڈولکر، مہاتما گاندھی، اندرا گاندھی، ایڈولف ہٹلر، برٹنی اسپیرز، انجیلینا جولی اور کئی دوسری نامور شخصیات کے مومی مجسمیبھی نصب ہیں۔ مادام تساوٴ میوزیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میوزیم میں آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔



اس عجوبہ روزگار میوزیم کی بنیاد میری تساوٴ نامی خاتون نے رکھی تھی ،انھوں نے پہلا مومی مجسمہ فرانسیسی تاریخ دان اور فلسفی ولٹائر کا بنایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.