27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:19
ایشیائی خطے کے24.5 کروڑ غریب خط افلاس سےاوپرآگئے،اے ڈی بی
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران عالمی اقتصادی بحران کے باوجود ایشیائی خطے کے ساڑھے چوبیس کروڑ غربت کا شکار افراد خط غربت سے اوپر آگئے تاہم پاکستان اور نیپال سمیت بعض ممالک میں صورتحال بدستور ابتر رہی اور غربت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایشیائی ممالک کی مجموعی آبادی میں غربت کا شکار افراد کا تناسب کم ہو کر اٹھارہ اعشاریہ سات فیصد ہوگیا ہے جو دوہزار پانچ میں ستائیس اعشاریہ ایک فیصد تھا، اس کے باوجود عالمی سطح پر سب سے زیادہ غربت ایشیائی خطے میں ہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا، پاکستان اور نیپال جیسے کم آمدنی والے ممالک میں غربت میں اضافہ ہوا جبکہ فلپائن میں غربت کی صورتحال میں کئی بہتری نہیں آئی ۔