تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20

پاکستانی اناہزارے کو ن بنے گا ؟ رائے دیجئے

کراچی : بھارت میں بدعنوانی کے خلاف انا ہزارے اور ان کے ساتھیوں کی تحریک نے ملک کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ بدعنوانی صرف بھارت کا مسئلہ ہی نہیں ہے ۔بلکہ پاکستان بھی بد عنوانی کے حوالے سے خاصی شہرت کا حامل ہے ۔پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کے مسائل کا اگر تجزیہ کیا جائے تو تقریباّ ہر مسئلہ کی جڑ میں بدعنوانی کا عفریت چھپا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔



بھارت میں تو انا ہزارے نے اپنی قوم کو اس لعنت سے چھٹکارہ دلانے کے لئے بھوک ہڑ تا ل کر کے بد عنوان حکمرانوں کے قدموں کے نیچے سے زمین سرکا دی ہے ۔ کیا پاکستان میں بھی کوئی ایسا لیڈر ہے جو پاکستانی قوم کو بد عنوانی کے ناسور سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ ہم نے چند ممکنہ خا کے تر تیب دئے ہیں اگر آپ اپنی رائے دینا چاہتے ہیں تو اپنی رائے ہمیں درج ذیل ای میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں ۔





arypakistan2009@gmail .com

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.