تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:29

ممتاز نغمہ نگار احمد راہی کو پچھڑے نو برس بیت گئے

سیونی میرا ماہی میرے بھاگ جگاون آگیا،، جیسے گیت کے خالق ممتاز نغمہ نگار احمد راہی کو ہم سے پچھڑے نو برس بیت گئے. فلمی کہانی نویس اور نغمہ نگار ۔ جدید پنجابی ادب کے ایک بہت ہی اہم شاعر احمد راہی 1923 میں پیدا ہوئے ، ان کا تعلق امرتسر کے ایک کشمیری خاندان سے تھا جو آزادی کے بعد ہجرت کرکے لاہور آگیا تھا.



احمد راہی نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم بیلی سے کیا اس فلم کی کہانی سعادت حسن منٹو نے لکھی تھی،انہوں نے مشہور پنجابی فلم ہیر رانجھا کے لیے بھی نغمات لکھے ،جن میں سن ونجلی دی مٹھڑی تان وے اوروننجھلی والڑیاں، جیسے صدا بہار نغمات آج بھی اپنا جادو جگاتے ہیں،پنجابی ادب میں ان کا سب سے برا کارنامہ ان کا نظموں کا مجموعہ ۔۔ترنجن ہے جو انیس سو باون میں شایع ہوا ۔۔2 ستمبر 2002 میں یہ خونصورت تخلیق کار ہم سے جدا ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.