3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30
جھار کنڈ : کرنٹ لگنے سےتین ہاتھی ہلاک
کنٹی : بھارتی ریاست جھار کنڈ میں کرنٹ لگنے سے تین ہاتھی ہلاک ہو گئے ۔ ریاست جھارکنڈ کے شہر کنٹی میں کرنٹ کی تاروں کی زد میں آ کر تین ہاتھی ہلاک ہو گئے۔ مقامی الیکڑک بورڈ کی انتظامیہ نے اسے ایک حادثہ قرار دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ تین ہاتھی غلطی سے اس جانب نکل آئے تھے جہاں حفاظتی تاریں بچھی تھیں۔ انہوں نے ان تاروں سے اپنا جسم رگڑا۔ او رکرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب محکمہ جنگلات نے مقامی الیکڑک بورڈ کو اس حادثے کا زمے دار قرار دیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں گذشتہ دس برس کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں تیس ہاتھی ہلاک ہو چکے ہیں۔