4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:25
سکھر:گاؤں والوں نے نو فٹ لمبا مگرمچھ پکڑ لیا
سکھر میں ناراکینال کے قریب گاؤں والوں نے نو فٹ لمبا مگرمچھ پکڑ کر محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کردیا ہے . محکمہ جنگلی حیات کےاہلکاروں کے مطابق ناراکینا ل میں پانی کم ہونے کی وجہ سے مگرمچھ خوراک کی تلاش میں قریبی گاؤں میں آگیا جسے لوگوں نے پکڑلیا۔ انھوں نے کہاکہ مگرمچھ کو ناراکینال میں زیادہ گہرے پانی میں چھوڑاجائیگا۔