4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:48
سکھر:گاؤں والوں کے ہاتھوں پکڑا گیا مگرمچھ ہلاک ہوگیا
سکھرمیں ناراکینال کےقریب گاؤں والوں نےنو فٹ لمبامگرمچھ پکڑکر محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کیا جو دریا میں چھوڑنے سے قبل ہی مر گیا۔
محکمہ جنگلی حیات کےاہلکاروں کے مطابق ناراکینا ل میں پانی کم ہونے کی وجہ سے مگرمچھ خوراک کی تلاش میں قریبی گاؤں میں آگیا تھا۔ جسے لوگوں نے پکڑلیا ۔ مگر مچھ کو دریا میں چھوڑا جا رہا تھا تو اس سے قبل ہی ہلاک ہو گیا ۔ مگر مچھ کی ہلاکت کی وجہ گرمی اور کافی دیر تک خشکی پر رہنا بتائی جا ری ہے۔