5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:58
مدر ٹریسا کی چودھویں برسی منائی گئی
بھارتی ریاست مشرقی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں مدر ٹریسا کی چوہدویں برسی منائی گئی ۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں مدر ٹریسا کی چوہدویں برسی منائی گئی ۔ ان کی یاد میں کئی مشنریز نے مشترکہ پروگرام منعقد کیے۔
مڈر ٹریسا کو غربت زدہ، بیمار اور جھونپڑوں میں رہنے والوں کیساتھ محبت اور ان کی خدمت کی وجہ سے سینٹ آف گٹرکہا جاتا ہے۔ مدرٹریسا انیس سو انتیس میں اٹھارہ سال کی عمر میں بھارت پہنچی اور جھونپڑوں میں رہنے والوں کی خدمات سے آغاز کیا اور پھر دکھی انسانیت کا کوئی طبقہ ایسا نہیں تھا جسے مدرٹریسا کی توجہ نہ ملی ہو۔ آپ کو انسانیت کی خدمت کی وجہ سے کئی قومی اور بین الاقوامی ایواردز ملے جن میں نوبل پیس پرائز، بھارت رتنا اور جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایوارڈ شامل ہیں ۔