7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
نیوزی لینڈسے ملنے والا پینگوین واپس اپنی منزل کو روانہ
نیوزی لینڈ سے ملنے والے گمشدہ پینگوین ’’ہیپی فیٹ‘‘کو واپس سمندر میں چھوڑدیا گیا۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ ہیپی فیٹ جلد اپنی منزل انٹارکٹیکا پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گا۔
نیشنل انسٹیٹیو ٹ آف واٹر اینڈ ایٹموسفیئر ریسرچ کی جانب سے کیمبل جزیرے سے کچھ میل دور ہیپی فٹ کو گہرے پانی میں چھوڑا گیا۔ پینگون کے جسم میں ٹریکر بھی نصب کیا گیا ہے جس سے اس کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جاسکے گی۔ ہیپی فیٹ جون میں راستہ بٹھک کر نیوزی لینڈ کے ساحل پرآگیا تھا جس کے بعد آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے تین کلو برف نکالی گئی تھی۔