تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35

اے آروائی نیوز نے بچھڑے ملادیے

اے آر وائی نیوز کی خبر پر طویل عرصے سے بچھڑے بچے اپنے والدین کو مل گئے۔ اپنے لخت جگر سے ملنے پر ماں باپ جذباتی ہوگئے اور اشک آنکھوں سے رواں ہوگئے ۔



عید پر اے آروائی نیوز نےلاہورکے سوشل ویلفیئرسینٹر سے ذہنی معذور بچوں کے حوالے سے ایک رپورٹ نشر کی تھی ۔ جسے دیکھ کر والدین نے اپنے بچوں کو پہنچانا ایک بچہ مظہر سات برس بعد والدین سے ملا۔ اس کے والدین حیدر آباد سے اسے لینے آئے تھے ۔



دوسرے بچے غلام غوث کا تعلق لاہور اورتیسرے بچے ذیشان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ والدین نے کہاکہ وہ اے آروائی کے مشکورہیں ۔جن کی وجہ سے وہ اپنے بچوں سے مل سکے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.