تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37

چین:مینڈک اب ٹرانا چھوڑ چکے، آواز ہے یا جلترنگ

مینڈک کے ٹرٹرانے سے کون واقف نہیں۔ لیکن چین میں ایسے مینڈک پائے جاتے ہیں جو آواز نکالتے ہیں تو اسے کوئی ٹرانا نہیں کہہ سکتا بلکہ ایسا لگتا ہے کہ جلترنگ بج رہی ہے۔



چین کے جنوب مشرقی پہاڑی علاقے میں رات کے وقت میں جب میوزک کی آواز آتی ہے تو لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ مینڈک ٹرا رہے ہیں۔۔۔۔ لیکن یہ ٹرانا کانوں کو اتنا بھلا لگتا ہے کہ لوگ رات کے اندھیرے میں ان کی آواز کے پیچھے چل دیتے ہیں۔ دیر تک اور دور تک ان کی رات کے سناٹے میں ان کی آواز سنی جاتی ہے۔



یہ آواز ایسی ردھم میں ہوتی ہے کہ لگتا ہے کہ کسی ماہر موسیقار نے یہ موسیقی ترتیب دی ہے۔ سننے والوں کا کہنا ہے یہ آواز بالکل جادو سی لگتی ہے۔ چین کے یہ مینڈک سرمئی اور مختلف رنگت کی وجہ سے الگ ہی پہچان لیے جاتے ہیں۔ وائلڈ لائف کی انتظامیہ ان منفرد آواز کے حامل مینڈکوں کو بچانے کی فکر رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.