8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:20
کراچی: دلِ پر خوں کا ہنر فیض احمد فیض کے عنوان سے کانفرنس
کراچی میں (دلِ پر خوں کا ہنر) کے عنوان سے جاری فیض احمد فیض بین الاقوامی کانفرنس کا دوسرادن،اہم علمی و ادبی شخصیات کی شرکت کراچی میں (دلِ پرُ خوں کا ہنر ) کے عنوان سے جاری فیض احمد فیض بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے روز بھی پاکستان اور بھارت کی علمی اور ادبی شخصیات سمیت سول سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
دوسرے روز کا پہلا اجلاس جناح ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج میں سینئر صحافی و شاعر محمود شام کی صدارت ہوا جس میں فیض احمد فیض کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی ۔دوسرا اجلاس ڈاکٹر علی احمد فاطمی اور تیسرا اجلاس ڈاکٹر سید جعفر احمد کی زیر صدرات ہوا۔اس موقع پرفیض احمد فیض کی زندگی ،ان کے کام کے بارے میں ہندستان کے داستان گو گروپ کے محمود فاروقی
اور دانش حسین کے درمیان مکالمہ بھی پیش کیا گیا جس کے بعد شیما کر مانی نے اپنے فن کا خوبصورت مظاہرہ کیا