8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:24
یوکرائن : 35 دن شیرنی کے ہمراہ پنجرے میں رہ کر عالمی ریکارڈ
یوکرائن کے باشندے نے 35 دن شیرنی کے ہمراہ پنجرے میں رہ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ یوکرائن میں جانوروں کی زندگی کا قریب سے جائزہ لینے اور ان کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کی غرض سے الیگزینڈر نامی شخص نے مقامی چڑیا گھر میں شیرنی کے پنجرے میں 35 دن گزارے۔ اس نے خود کو دوگر کے پنجرے میں بند کر کے کھانے پینے سمیت تمام امور اس کے اندر ہی انجام دیئے۔
اس دوران کٹیانام شیرنی نے دو بچوں کو جنم بھی دیا۔ عموماً جانور بچوں کی پیدائش پر حساس ہو جاتے ہیں تاہم شیرنی نے اوریگزینڈر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا یا جبکہ الیگزینڈر نے شیرنی کے بچوں کی پیدائش سے لے کر ایک ہفتہ تک کی زندگی کے دور کی تصاویر بھی اتاریں جنہیں وہ نیلام کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔