9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:37
جنوبی افریقہ:چھ کروڑ سال پرانے انسانی ڈھانچوں کی دریافت
جنوبی افریقہ کی ایک یونیورسٹی نے نئے دریافت شدہ انسانی ڈھانچوں پر تحقیق کے دوران نتیجہ اخز کیا ہے کہ یہ کروڑوں سال پرانے ہیں تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ ڈھانچے تقریباًچھ کروڑ سال پرانے ہیں۔ان میں ایک ہاتھ،ٹخنہ،جبڑا اور دیگر ہڈیاں موجود ہیں ۔
جنوبی افریقہ کے نائب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ قدیم انسانی ڈھانچوں کی دریافت سے ثابت ہوگیا ہے کہ افریقہ ہی انسانی تہزیب کا گہوارا ہے یہیں سے دیگر براعظموں کی طرف انسان نے نقل مکانی کی ہے۔انسانی ڈھانچوں کی دریافت کا سلسلہ جاری ہے اورکئی مقامات سے بچوں،جوانوں اور ضعیف افراد کے ڈھانچے بھی ملے ہیں۔