9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:9
پیرو کے فوڈ فیسٹیول میں چٹوروں کی عید
پیرو میں فوڈ فیسٹیول کے آغاز کے ساتھ ہی چٹورو ں کی عید ہوگئی۔ میلے میں شرکاء کی تواضع کے لئے پیرو کے منفرد اور مشہور کھانے تیار کئے گئے ہیں۔ لیما میں منعقدہ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح صدر اولانٹا ہومالا نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پیرو کی ثقافت اور منفرد کھانوں پر روشنی ڈالی۔ فوڈ فیسٹیول میں دنیا کے معروف شیفس کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔میلے کا مقصد پیرو کے مزیدار کھانوں کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے۔پیرو فوڈ فیسٹیول اٹھارہ ستمبر تک جاری رہے گا۔