11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:12
خبردار:ٹی وی دیکھنا جان لیوا ہو سکتا ہے
ٹیلی ویژن دیکھنابھی جان لیوا ثابت ہوسکتاہے ۔ جدید تحقیق کے مطابق مسلسل ٹی وی دیکھنے سے موٹاپے اور تمباکونوشی کے اثرات بڑھ جاتےہیں .
طبی ماہرین کے مطابق بظاہر ٹی وی دیکھنے سے کوئی نقصان نہیں پہنچتاہے لیکن اگرٹی وی دیکھتے وقت تمباکو نوشی کی جائے تو اس سے صحت کو بہت نقصان پہنچ سکتاہے جبکہ ٹی وی دیکھنے کے دوران لوگ بستر یا کرسی پر بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں جو موٹاپے کا سبب بن سکتاہے ۔
برطانوی طبی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جولوگ دن میں چھ گھنٹے تک ٹی وی دیکھتےہیں انکی عمر میں پانچ برس تک کمی ہوجاتی ہے ۔جبکہ روزانہ ایک گھنٹے ٹی وی دیکھنے والے افراد کی زندگی کے بائیس منٹ کم ہوجاتے ہیں ۔