تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:23

سابق کرکٹر اظہرالدین کا بیٹا موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی

انڈیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظھر الدین کا جواں سال بیٹا موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ، آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ۔جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔



محمد اظہرالدین کے انیس سالہ صابزادے ایازالدین ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار اس وقت ہوئے جب وہ اپنی ایک ہزار سی سی بائیک پر ریسنگ کر رہے تھے۔ ایاز الدین کے سولہ سالہ کزن بھی ان کے ہمراہ ریس میں شریک تھے۔



مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے چل بسے۔ ایازالدین محمد اظہرالدین کے دوسرے صاحبزادے ہیں اور وہ حیدر آباد کی انڈر نائن ٹین کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.