12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:43
غلط فیصلوں سے معصوم شہریوں کا خون بہا،محمود شام
معروف دانشور محمود شام نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے غلط فیصلوں سے جہاں معصوم شہریوں کا خون بہا،وہیں صحافیوں نے بھی بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں طالب علموں کو میڈیا کیلئے چیلنجز خدشات و امکانات پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا عوام تک سچ او ر حقائق کی رسائی نا ممکن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کاتعین کرنا ہے کہ انتشار ، کرپشن ، فرقہ پرستی جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے میڈیا کس طرح اپنا کردار اداکرسکتا ہے۔ محمود شام نے کہا کہ اینکر پرسن تحقیق کے بعد کسی بھی خبر پر تبصرہ کیا کریں۔