تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:2

آسٹریلیا میں کتوں کے مالکان کیلئے نیا قانون متعارف

آسٹریلیا میں خونخوار کتے کے حملہ میں 4 سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد قاتل کتوں کے مالکان کیلئے نیا قانون متعارف کرادیا گیا جس کے تحت قاتل کتوں کے مالکان کو 10 برس سے زائد کی قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے وزیر زراعت پیٹر والش نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ غیر قانونی اقدامات کو جرائم کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جن میں شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کتوں کے مالکان کو کتوں کی حرکات کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔



انہوں نے کہا کہ دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے یا ہلاکت کا باعث بننے والے کتوں کے مالکان کو قید کی سزا دی جائے گی۔ نئے قانون کے مطابق خونخوار کتوں پر مکمل کنٹرول نہ ہونے کی صورت میں مالکان کو 4 ہزار 885 ڈالر سے زائد جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا میں رواں برس اگست میں 4 سالہ آئن کول پر ہمسایوں کے خونخوار کتے نے اس وقت حملہ کردیا تھا جب وہ اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.