14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:56
نیویارک : بیٹلز کی یادگار تصاویر کی نیلامی
امریکا میں معروف راک اینڈ رول گروپ بیٹلز کی یادگار تصاویر کو نیویارک میں نیلامی کے لیئے پیش کریا گیا۔ بیٹلز کی یہ نادر تصاویر ان کے کیئریئر کے ابتدائی دنوں کی ہیں جب وہ جرمنی میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاریاں کر رہے تھے۔
ان تصاویر کو نیویارک میں نیلامی کے لیئے پیش کیا جائے گا۔ نیلام گھر کی انتظآمیہ کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر انیس سو ساٹھ میں جرمن فوٹو گرافر نے کھینچی تھیں۔ جو بیٹلز کے مداحوں کے لیئے کشش کا باعث ہیں۔ ان تصاویر کی نیلامی کا انعقاد نیویارک میں
چوبیس اور پچیس ستمبر کو کیا جائے گا۔