تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:44

تھائی لینڈ:دو ہزار سے زائد نادر جانور ضبط

تھائی لینڈ میں کسٹم حکام نے دو ہزار سے زائد نادر جانور ضبط کر لیئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کو خوراک کے لیئے اسمگل کیا جا رہا تھا۔



بنکاک میں کسٹم حکام نے ایک کھانے کی میز میں چھپائے گئے قیمتی جانوروں کو بر آمد کر کے ضبط کر لیا۔ ان جانورو ں میں کچھوے،سانپ اور دیگر جانور شامل ہیں۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کئے گئے دو ہزار سات سو سترہ جانوروں کی مالیت مقامی کرنسی میں چالیس لاکھ کے قریب بنتی ہے۔ ان جانوروں کو فوری طور پر مقامی چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.