تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:45

والدین کے ساتھ مشاورت سے بچوں کے نیند کے مسائل میں کمی

آسٹریلوی سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ نیند کے مسائل سے دوچار بچوں کے والدین سے ان کے سونے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بچوں کے نیند کے مسائل کو حل کیاجاسکتاہے ۔



ملیبرن یونیورسٹی کی ٹیم کے مطابق جن والدین سے بچوں کی نیند سے متعلق مشاورت کی گئی، ان کے بچوں کے سونے کی عادات ان بچوں سے مختلف تھیں۔ جن کے والدین کو اس عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔



سائنسدانوں کاکہنا ہےکہ اسکول جانے والے ننھے بچوں میں نیند کے مسائل عام ہیں اور اُن کے والدین کے ساتھ مختصر مشاورت سے ان بچوں کا علاج ممکن ہے۔ پانچ چھ سال کی عمر کے بچوں کے نیند کے زیادہ تر مسائل کا تعلق بچے کے رویے سے ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.