تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:32

ملک میں 65 فیصد شہری موسم سرماکو پسند کرتے ہیں

پاکستان کے 65 فیصد شہری موسم سرما کو پسند کرتے ہیں ۔یہ بات رائے عامہ کے ایک سروے میں کہی گئی ہے۔



گیلپ پاکستان کی گیلانی سرچ فاؤنڈیشن کے مطابق جاری کی گئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے عام شہریوں جن میں خواتین، مرد، بچے، بزرگ شامل ہیں، سے پوچھا گیا کہ انہیں سردیوں کا موسم پسند ہے یا نہیں اور کیا وہ سردیوں کے موسم کے منتظر ہیں جس کے جواب میں34فیصد کا کہنا تھا کہ وہ بڑی بے چینی سے سردیوں کے موسم کا انتظار کر رہے ہیں۔



31 فیصد کا کہنا تھا کہ سردیوں کا موسم ان کا پسندیدہ ہے جبکہ30 فیصد شہریوںکا اس حوالے سے ملا جلا رجحان تھا پانچ فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.