15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:53
بیس فٹ لمبے ناخنوں والی امریکی خاتون کانام گنیز بُک میں درج
بیس فٹ لمبے ناخنوں والی امریکی خاتون نے گنیز بُک آف ورلڈ میں نام درج کروالیا۔ پہلے زمانے میں لمبے ناخنوں والی لڑکیوں کو چڑیل کہا جاتاتھا لیکن اب یہی چیز فیشن بن گئی ہے۔
امریکا کی ان خاتون کو ہی دیکھ لیں، جو اپنے بیس فٹ لمبے ناخنوں کو بڑی شان سے پیش کررہی ہیں۔ اور تو اور ان محترمہ نے اپنے ناخنوں کی لمبائی کو گنیز بُک آف ورلڈریکارڈمیں چیلنج بھی کرلیا کہ ہے کوئی ایسا جس کے ان سے لمبے ناخن ہوں۔۔ان کا یہ چیلنج دنیا بھر میں کوئی قبول نہ کرسکا تو گنیز بُک آف ورلڈریکارڈوالوں کو بھی ہار ماننی پڑی اور ان کے گولڈن نیل پالش سے سجے ٹیڑھے لمبے خوب لمبے ناخنوں کوورلڈریکارڈمیں شامل کرڈالا۔جس پر یہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہیں۔