17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6
روسی وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن نے بجایا پیانو
روس کے وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہی نہیں، اچھے فنکار بھی ہیں۔۔۔ انہوں نے ماسکو میں پیانو بجاکر خوب داد وصول کی ۔
پیوٹن نے ماسکو کے قدیم تھیٹر، تھیٹر آف نیشنز کے دورے کے دوران پیانو پر روس کی مقبول دھن بجائی اور تھیٹر میں موجود فنکاروں نے گاکر ان کا ساتھ دیا۔ ولادیمیر پیوٹن روس کے سابق صدر ہونے کیساتھ ملک کی سابق خفیہ ایجنسی کے جی بی کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ لیکن وہ سیاستدان اور خفیہ ایجنٹ کیساتھ کیساتھ اچھے فنکار بھی ہیں۔