17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7
اک اور دنیا کی تلاش ، دو سورجوں والا سیارہ دریافت
کائنات کی وسعت میں اک اور دنیا کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ،ناسا نے دور بین کیپلر ذریعے دو سورجوں والا اک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس پر دو مرتبہ سورج غروب ہوتا ہے۔
امریکی تحقیقی ادارے ناسا کی جانب سے خلا میں بھیجی گئی دور بین کییپلر نے ہمارے نظام شمسی سے باہر ایک ایسا سیارہ دریافت کیاہے۔ جو دو سورجوں کے گرد گھومتاہے۔ اور وہاں دو مرتبہ سورج غروب ہوتاہے۔ امریکی خلائی ایجنسی کے مطابق نئے سیارے کو کیپلر سولہ بی کا نام دیا گیاہے۔ اور یہ سیارہ زمین سے دو سو نوری سال کے فاصلے پر جہاں ٹھنڈی گیس ہے۔ ناسا کے مطابق کائنات میں زمین جیسے سیارے کی تلاش جاری ہے۔