تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:8

جاپان میں بنا نت نئے اورمزیدارنوڈلز کا میوزیم

اب تک آپ نے مجسموں اور قدیم اشیا سے سجے میوزیم تو دیکھے ہوں گے لیکن جاپان میں بنا بچوں کے پسندیدہ نوڈلز کا مزیدار میوزیم۔



جگہ جگہ لذیذ خوشبو سے بسا ۔۔جاپان کا یہ نوڈلزمیوزیم دیکھ کر بچوں کے منہ میں تو پانی آگیا۔میوزیم کی افتتاحی تقریب میں بیس بچوں کو دعوت دی گئی کہ وہ اپنے نوڈلز خود تخلیق کریں۔ ان بچوں کی محنت کو دادنہ دینا ناانصافی ہوگی۔ جس قدر جاں فشانی سے یہ نوڈلز کی نت نئی قسم بنا رہے ہیں اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔



جاپان اپنی روایات کے مطابق اسنیکس خصوصا نوڈلز کے لئے کافی مشھور ہے ۔انسٹنٹ نوڈلز سب سے پہلے جاپان میں ہی بنائے گئے تھے۔ اسی لئے یوکوہاما کے ایک بزنس مین کومیوزیم کا آئیڈیا سوجھا جس میں شہری آکر نوڈلز کی نئی قسم تخلیق کریں اور میوزیم کا حصہ بنادیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.