17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:9
سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کے بیٹے ایازانتقال کرگئے
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے بیٹے ایازالدین موٹر بائیک کے حادثے کے پانچ روز بعد انتقال کرگئے۔ گذشتہ اتوار کو ایاز الدین اور انکے کزن اجمل کی اسپورٹس موٹر بائیک کا حیدر آباد دکن میں سنگین حادثہ ہوگیاتھا۔
اظہر الدین کے سولہ سالہ بھانجے اجمل حادثے کے چند گھنٹے بعد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایاز الدین کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انکے دماغ اور گردوں پر خطرناک چوٹیں آئیں تھیں ۔وہ پانچ روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج انتقال کرگئے۔ ایاز الدین انڈر ففٹین اور انڈر نائنٹین کرکٹ کھیلتے تھے اور کرکٹ میں انکا مستقبل کافی روشن نظر آتا تھا۔