19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:35
خواجہ غریب نواز ویلفیئر،احساس زندگی کی مہم،فنڈریزنگ میراتھون
اے آر وائی گروپ کی جانب سے خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ کی احساس زندگی کی مہم کیلئے فنڈریزنگ میراتھون جاری ہے۔
اے آر وائی گروپ کے زیراہتمام احساس زندگی مہم کے تحت بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔جس کے تحت روزانہ کی بنیادوں پر متاثرین میں کھانا اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ مخیر حضرات کی امداد سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دائرہ مزید وسیع کیا جاسکتا ہے۔
گذشتہ سال کے سیلاب کے موقع پر بھی خواجہ غریب نواز ٹرسٹ نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور متاثرین کی امداد سے بحالی تک ان کے ساتھ رہے۔ اس برس بھی خواجہ غریب نواز ٹرسٹ نے متاثرین کی ہر ممکن امداد کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ مخیر حضرات فنڈز ریزنگ میراتھون میں فون کرکے متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے جاری مہم کا حصہ بن سکتے ہیں۔