تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:51

بلی کے بچے کی خوش قسمتی

سوئیڈن میں بلی کا بچہ سپراسٹور کی پائپ لائن میں پھنس گیا، جسے امدادی ٹیموں نے دو روز کی مسلسل کوششوں کے بعد بلآخر بحفاظت نکال لیا ۔



گوٹن برگ کے سپراسٹور میں بلی کا آٹھ ماہ کا بچہ کھیلتے کھیلتے زیر زمین پائپ لائن میں جا گھسا اور اس میں پھنس گیا۔ جہاں وہ دو روزہ تک بھوک سے نڈھال ہوکر بھیگتا رہا۔ اسٹور کے عملے نے اس کی آواز سن کر امدادی ٹیموں کو طلب کیا۔ تاہم ٹیم کو اپنے جدید کیمروں اور دیگر آلات کے باوجود اسے نکالنے میں دو روز لگے۔ امدادی ٹیموں کیلئے بلی کے بچے کی زندگی بہت اہم تھی، اس لئے وہ مسلسل دو روز تک اسے بچانے کیلئے کوشش کرتے رہے اور بالآخر اس میں کامیاب ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.