تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:1

برازیل :ساؤپالو میں گینڈے سڑکوں پر آگئے

برازیل کے شہر ساؤپالو میں گینڈے سڑکوں پر آگئے۔ جناب پریشان نہ ہوں یہ اصلی گینڈے نہیں ہیں ۔ برازیل کےسب سے بڑے شہر ساؤپالومیں ایک نمائش کا اہتمام کیاگیا جس میں آرٹسٹوں نے فائبرگلاس سے بنے گینڈوں کے مجسموں پر مصوری کے رنگ بکھیرے ہیں ۔



گینڈوں کے یہ ساٹھ مجسمے شہر کے اہم مختلف مقامات پر رکھے گئے ہیں ۔ جس میں لوگ بہت دلچسپی لے رہے ہیں ۔ اس نمائش کے بعد ان گینڈوں کو نیلام کردیا جائے گا اور حاصل ہونے والی آمدنی خیراتی اداروں کو دیدی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.