21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:33
موذی بیماری میں مبتلا لڑکی کی خبرنشرہونےپرفلاحی ادارےکی مدد
جہلم کے نواحی علاقے چک لطیف اللہ کی رہائشی تھیلسیما کی شکار طالبہ کی رپورٹ اے آر وائے نیوز پر نشر ہونے پر ایک فلاحی ادارے نے متاثرہ لڑکی کی پچاس ہزار روپے دے کر مدد کردی۔
تھیلسیمیا اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا طالبہ لبنیٰ شفیق کی بیماری سے متعلق گزشتہ روز اے آر وائے نیوز پر رپور ٹ نشر ہوئی تھی جس پر بسم اللہ چیرٹی کے چیئرمین قاضی عبدالرشید چشتی نے اے آر وائے نیوز سے رابطہ کرکے لبنیٰ تک پچاس ہزار روپےبجھوائےجس پر لبنیٰ شفیق اور اس کی والد ہ نے خوشی کا اظہار کیا اور اے آروائے نیوز کا شکریہ ادا کیا۔