22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:43
جےپور: جنوبی کوریا کے مصوروں کی رنگا رنگ نمائش
بھارت کے شہر جے پور میں ایک منفرد نمائش منعقد ہوئی جس میں جنوبی کوریا کے مصوروں نے راجھستان کی خوبصورتی کو اپنی تصاویر میں بیان کیا۔
مصوروں نے نہ صرف بھارت بلکہ جنوبی کوریا کے رنگوں کو بھی اپنی تصاویر میں سمویا۔ نمائش کا مقصد بھارت اور جنوبی کوریا کی ثقافت کو اجاگر کرنا تھا۔ مصوروں کا کہنا تھا کہ اسطرح کی نمائش سے دونوں ممالک کے باہمی اور تجارتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور یہاں کے عوام ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں گے۔