23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:11
ناسا سیارہ آج زمین پر گریگا، ملبے سے جانی نقصان کا خدشہ
امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کا سیارہ مشن مکمل ہونے کے بعد آج زمین پر گریگا، ناسا کا کہناہے کہ بس سائز سیارہ زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہوئے ہی جل جائیگا، چند ٹکڑے زمین پر گرینگے۔
ناسا کے مطابق انیس سو بیانوے میں خلا میں بھیجے گئے سیارے کا مقصد اوزون گیس اور دیگر ماحولیاتی تحقیق کرنا تھی۔ تاہم دوہزار پانچ میں ری سرچ ورک مکمل ہونے کے بعد سیارے کا کام ختم ہوگیا تھا۔ افادیت کھونے کے بعد سیارچہ آہستہ آہستہ زمین کی جانب گرنے لگا اور بلاآخر آج زمین پر گریگا۔
ناسا کے مطابق سیارہ کے چند ٹکڑے زمین پر گرینگے جس سے خدشہ ہے کہ انسانوں کو نقصان پہنچے۔ ناسا کے مطابق یہ تعین نہیں ہوسکا کہ ایک ٹن کے قریب چند ٹکڑے زمین کے کس حصےپر گرینگے۔