23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:13
کینیا میں انسانوں کو خطرہ، ہاتھیوں کی منتقلی
کینیامیں انسانوں کو بچانے کیلئے ہاتھیوں کو انسانی آبادی سے دور منتقل کیا جارہا ہے۔ کینیاکی میسائی مارا نیشنل پارک جوکبھی دنیا بھرمیں ہاتھیوں کی افزائش نسل کےباعث مشہورتھی۔ لیکن طویل خشک سالی کی وجہ سے کسان جنگلات کےرقبے کو زیرکاشت لانے پر مجبور ہوئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ علاقہ گندم کی پیداوار کیلئے شہرت اختیارکرگیااور انسانی آبادی بھی بڑھ گئی۔
مقامی افراد نے بتایاکہ اس علاقے میں ہاتھیوں نے کئی افراد کو روند ڈالا تھا۔۔کسانوں کاکہناتھاکہ ہاتھیوں کی وجہ سےانہیں متعدد مسائل کا سامنا تھا،ان کے مال مویشی علاقے میں آزادانہ گھوم پھر سکتے تھے نہ ہی گھاس چرسکتے تھے۔ بچوں کا اسکول جانا چھوٹ چکاتھا۔جبکہ خواتین اور بچے دریا پر سے پانی بھرنے بھی نہیں جاسکتےتھے۔ مقامی افراد نے ہاتھیوں کی منتقلی کا خیرمقدم کیا۔