تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:2

ارجنٹائن:فیشن کی دوڑ میں کتے کیوں پیچھے رہیں

فیشن کی دوڑ میں کتے کیوں پیچھے رہیں، ارجنٹائن میں حسینایوں کے ساتھ ساتھ کتوں نے بھی نت نئے کپڑے پہن کر ریمپ پرواک کی۔ دنیا بھر میں آج کل فیشن شوزکادورچل پڑاہے۔لیکن یہ سب تو انسانوں کے لئے ہے اس میں جانوروں خاص طور پر پالتو کتے تو کہیں بھی نہیں تو جناب ان کے لئے آگایانیا کلیکشن اس لئے کتوں کی خوراک بنانے والی ایک کمپنی نے سپر ماڈلز کے کپڑے تو ڈیزائن نہ کئےمگران کے بیسٹ فرینڈزمطلب پالتوکتوں کے دلکش ملبوسات ضرورڈیزائن کرلئے۔



ان میں سے کچھ کتوں نے ریمپ پر بالکل پرفیشنل اندازمیں واک کی جبکہ کچھ کتے تو فیشن کے ساتھ ساتھ شائقین سے دادوصول کرنے آڈینس تک بھاگ جاتے۔اورکچھ نے تو حد ہی کردی، لاکھ کوشش کے باوجودواک کرنے سے انکارکیا آخرکارماڈلز کو انہیں اٹھانا پڑاتب ہی چین آیا۔ ڈاگ فیشن شومیں کتوں کے عام ملبوسات اور پارٹی ویئر کے علاوہ شادی کے جوڑوں کی بھی نمائش کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.