24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:26
دماغی صلاحیت بڑھانے کے لئے برقی ٹوپی تیار
ایک اچھی خبر ان افراد کے لیے،جنہیں بات ذرادیر سے سمجھ آتی ہے، یا کچھ سیکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سائنس دانوں نے بیٹری سے چلنے والی ایک خصوصی الیکٹرانک ٹوپی تیار کی ہے۔ جسے پہننے سے دماغی صلاحیتوں میں تیزی آ سکتی ہے۔
اب آپ کو اپنی دماغی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے بادام اور ٹانک کھانے اور دماغی ورزشیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سائنس دانوں نے بیٹری سے چلنے والی ایک الیکٹرانک ٹوپی تیار کرلی ہے۔ اسے پہن کر جب بٹن دبائے جاتے ہیں تودماغ کچھ یوں تیز ہوجاتا ہے جیسے کسی نے کار کے ایکسی لیٹر پر پاؤں رکھ دیا ہو۔ انسانی دماغ اپنے زیادہ تر افعال کی ادائیگی برقی پیغامات کے ذریعے کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ میں اتنی بجلی موجود ہوتی ہے جس سے 20 واٹ تک کا ایک بلب جلایا جاسکتا ہے۔ دماغ اپنی ضرورت کی بجلی خود پیدا کرتا ہے۔