تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:11

واشنگٹن: ناسا سیارچے کا ملبہ زمین پر گرگیا،ناسا

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کا کہناہے کہ مصنوعی سیارے یو اے آر ایس کا ملبہ زمین پر گر گیا، جبکہ امریکا کے اسٹریٹجک کمانڈ کا کہناہے کہ ملبہ گرنے کی تصدیق کی جارہی ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ ٹویٹر پر جاری ایک ٹویٹ میں ناسا نے کہاکہ یو اے آر ایس زمین پر مقرر وقت پر گر چکاہے۔



ناسا کے مطابق یو اے آر ایس انیس سو بیانوے سے خلا میں اوزون لیئر اور دیگر ماحولیاتی ری سرچ میں مصروف تھا۔ دوہزار پانچ میں پروجیکٹ ختم ہونے کے بعد سیارہ آہستہ آہستہ زمین کی طرف گرنے لگا۔ اور بل آخر آج چھ ٹن سیارہ جیسے ہی زمین کے مدار میں داخل ہوا۔ اس کے اکثر حصے جل کر راکھ ہوگئے جبکہ ایک ٹن کا ملبہ زمین پر گرا۔



ناسا اعلان کرچکا تھا کہ ممکنہ طور پر سیارے کے ملبے کے ٹکڑے کینیڈا اور افریقہ میں گرنے کا امکان ہے۔ امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ کے مطابق اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملبے کے ٹکڑے کہاں گرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.