25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:3
چین کا معذور نوجوان،مصوری کا ماہر
معذوری کو مجبوری نہ بنانے والے ہی دنیا میں نام کماتے ہین۔ چین سے تعلق رکھنے والے ایک معذور نوجوان نے مصوری کی دنیا میں کمال دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔
پچیس سالہ وینگ لینگ معذوری کے باعث بولنے اور نارمل انسان کی طرح چلنے پھرنے سے قاصر ہے ۔ وینگ کے والدین کا کہنا ہے کہ معذوری کے باوجود وینگ ان پر بوجھ نہیں ہے۔
وینگ چینی روایتی تصاویر بنانے میں کمال رکھتا ہے۔وینگ کے استاد کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی مناظر کی جو تصاویر بناتا ہے دل سے بناتاہے۔سن دو ہزار نو میں وینگ کے کام کی نمائش ہوئی۔ اور اسے متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔