25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:22
سعودی عرب،شاہ عبداللہ نے خواتین کو ووٹ دینے کا حق دے دیا
سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے شوریٰ کونسل کی سفارشات منظور کرتے ہوئے خواتین کو ووٹ دینے کاحق دےدیا۔ سعودی اخبار کے مطابق خواتین کو ووٹ دینے کی منظوری کی سفارشات حتمی فیصلے کیلئے شاہ عبداللہ کو بھیجی گئی تھیں۔
شوریٰ کونسل کے ڈاکٹر عبدالرحمان العنادنے بتایاکہ کونسل نے خواتین کے ووٹ دینے کےحق کیلئےکوئی ٹائم فریم طے نہیں کیاتھا۔ اب خواتین میونسپل کونسل کے الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گی۔