تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:28

برطانیہ میں کینسر کا نیا طریقہ علاج دریافت

برطانیہ میں کینسر کا ایک نیا طریقہ علاج دریافت کیا گیا ہے جس کے ذریعے کینسر زدہ پھوڑوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن کے ایک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایسے مریضوں کا علاج طاقتور شعاعوں سے کیا جو مثانے کے غدود کے کینسر میں مبتلا تھے۔



علاج کے بعد یہ مریض زیادہ عرصے تک زندہ رہے اور انہیں درد بھی کم ہوگیا اور اس کے منفی اثرات بھی کم ہوگئے۔ کینسر پر تحقیق کرنے والے برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی اہم اور دور رس کامیابی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.