تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:33

سڑک پر چلنے کیساتھ پانی کی لہروں پربھی سفر کرنے والی انوکھی مسافر بس

نیویارک… این جی ٹی…سڑکوں پر بسوں میں تو آپ نے کئی بار سفر کیا ہو گا لیکن اب ذرا اس انوکھی مسافر بس کا بھی نظارہ کر لیجئے جو سڑک کیساتھ ساتھ پانی کی تیز لہروں پر بھی سفر کرتی ہے۔ 14میٹر لمبی River Rideنامی یہ انوکھی بس بظاہر تو ایک عام سی بس ہی لگتی ہے تاہم اپنے مسافروں کے ہمراہ سڑکوں کی سیر کرواتی ہوئی پانی کے سفر پر بھی روانہ ہو جاتی ہے ۔ اس طرح بیک وقت کشتی اور بس کا کام سر انجام دیتی اس انوکھی سواری پرناصرف سفر کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے بلکہ ایک تیر سے دو شکار بھی ہو سکتے ہیں یعنی دریا کی سیربھی اور معمول کا سفربھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.