تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:14

بیک وقت130 کیمروں سے تصویر بنانے والا انوکھا فوٹو بوتھ

نیویارک …این جی ٹی …ایک امریکی کمپنی نے ایسا فوٹو بو تھ متعارف کر وایا ہے جو ایک نہیں دو نہیں بلکہ بیک وقت 130کیمروں سے آپ کی ہر زاویے سے تصویر کھینچتا ہے۔Snap dragon نامی اس فو ٹو بوتھ کو ایک اسپرنگ کی شکل میں بناکر گول دائرے میں 130 اسمارٹ فونز لگائے گئے ہیں جو اس بو تھ کے اندر کھڑے شخص یا کسی بھی چیز کی ایک سیکنڈ کے اندر 540 ڈگری کے زاویے سے بہترین فوٹو گرافی کر تے ہیں۔اس فوٹو بوتھ کو ایک عام عوامی مقام پر رکھ کر نا صرف اس سے لو گوں کو متعارف کر وایا گیا بلکہ اس کے درمیان کھڑے ہو کر بچوں اور بڑوں نے اپنے اپنے انداز میں تصاویر بھی کھینچوائی جوجدید ٹیکنالوجی میں اپنی مثال آپ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.