تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:56

امریکی چڑیا گھر میں ہونے والی ننھے ٹائیگر اور چھوٹو میاں کی انوکھی دوستی

واشنگٹن… این جی ٹی…یوں تو ٹائیگر کو کافی خونخوار جانور تصور کیا جاتا ہے لیکن ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ بچے تو بچے ہی ہوتے ہیں اب چاہے وہ انسان کے ہوں یا جانورکے ہوں۔ امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک چڑیاگھر کا یہ منظر ہی دیکھ لیں جب ننھے ٹائیگر نے ایک بچے کو ٹائیگر کاسٹیوم میں شیشے کے اس پار دیکھا تو اس کے جی ایسا مچلا کہ چھوٹو میاں کے ساتھ کھیلنے لگ گیا۔رنگ اور نسل کے فرق کو بھلاتے ہوئے چھوٹو میاں اور ننھے ٹائیگر نے خوب تفریح کی جسے وہاں موجود لوگوں نے دیکھ کر انجوائے بھی کیا اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بھی کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.