تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:12

13 سو پاؤنڈوزنی خونخوار مگرمچھ کی خدمت پر مامور بہادرشخص

میڈرڈ… این جی ٹی…کہتے ہیں نا کہ جانور محبت کی زبان سمجھتا ہے،یہ جملہ اسپین کے ایک پارک میں موجود شخص پر صادق آتا ہے جواپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خونخوار مگرمچھ کی خدمت پر مامور ہے۔ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والابیس سالہ گیون ہارٹ نامی چڑیا گھر کا یہ ملازم بغیر کسی ڈر کے پچھلے کئی سالوں سے تیرہ سو پاؤنڈ وزنی مگرمچھ کے نازاٹھا رہا ہے اور دوسری جانب یہ مگر مچھ بھی اپنے اس دوست سے بے انتہا مانوس دکھائی دیتا ہے۔ پانچ سال کی عمر سے ہی مگرمچھوں کو اپنا دوست تسلیم کرنے والے اس شخص کو نا تو ان سے اپنی جان کا کوئی خطرہ ہے اور نا ہی وہ انہیں جان لیوا اور خونخوار جانور مانتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.