7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:12
امریکا :ڈائنو سار کے ایک کروڑ سال پرانے ڈھانچے کی نمائش
نیویارک…امریکا میں ڈائنو سار کے ایک کروڑ سال پرانے ڈھانچے کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ ڈائنوسار کا یہ ڈھانچہ امریکی ریاست یوٹاہ Utah کے مشرقی علاقے سے 2009ء میں دریافت ہوا تھا۔ سائنسدانوں کی تحقیق سے بات سامنے آئی کہ ڈھانچہ ایک کروڑ برس پرانا ہے۔ ڈھانچے کی لمبائی 24فٹ ہے، جسے یوٹاہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ ایک کروڑ سال قدیم ڈھانچے کی دریافت سے سائنسدانوں کواس وقت کے ماحولیاتی نظام کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اب یہ ڈھانچہ عوام کی معلومات کیلئے نمائش کیلئے میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے۔