8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:10
کرسمس کی تیاریاں،لندن کے نامورشاپنگ سینٹر کی منفر سجاوٹ
لندن …این جی ٹی …کرسمس کی آمد، آمد ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مو جود مسیحی افراد اپنے اس سالانہ تہوار کو منانے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔برطانوی شہر لندن میں بھی ایک نامور شاپنگ سینٹر نے کرسمس کے جشن پر اپنے اسٹور کو کلاسک بر طانوی ٹرین کے انجن اور ہزاروں قمقموں سے سجا کر منفرد بنادیا ہے۔اسٹور کی پوری بلڈنگ کو قمقموں سے کسی دلہن کی طرح سجاکر روشن کر دیا گیاہے جبکہ گراؤنڈ فلور پر موجوددکان میں ریل کے انجن کے ماڈل کو رکھاگیا ہے ۔اس شاپنگ سینٹرمیں مو جود ڈمیز مسافروں کی طرح ڈیزائنر ملبوسات اور جیولری پہنے سفر کرتے نظر آ رہے ہیں جوکہ آج کل نئی تھیم اور سجاوٹ کے باعث وہاں سے گزرنے والوں کی آنکھوں کا تارابناہو اہے ۔